15 اپریل 2015 - 18:25
ایران کی نئی آبدوز آزمائشی مرحلے میں

ایران کی بحریہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی نئی آبدوز مختلف طرح کے تجربات سے گذر رہی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی نئ آبدوز کا نام فاتح ہے۔ بحریہ کے نائب سربراہ ایڈمیرل غلام رضا خادم بی غم نے ارنا سے گفتگو میں کہا کہ فاتح آبدوز کے بنانے کا کام مکمل ہوچکا ہے اور اب یہ آبدوز، وزارت دفاع کے حوالے کردی گئی ہے- ایڈمیرل بی غم نے کہا کہ یہ آبدوز بنیادی تجربات کے بعد بحریہ کے حوالے کردی جائے گی- انہوں نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اس سال فاتح آبدوز کو بحریہ میں شامل کردیا جائے گا- گذشتہ شمسی سال میں ہونے والی مشترکہ بحری مشقوں میں فاتح آبدوز کے تجربات کئے گئے تھے - ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے اعلان کیا تھا کہ ایران میں تیار ہونے والے تیسری نسل کے ڈسٹرائر جنگی جہاز کو اس سال سمندر میں ڈالا جائےگا- ایران کی بحریہ اس سال سیمولیٹرز، راڈار، ڈی کوڈرز، اور جہازوں کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲